راجن پور:دانش اسکول کے طالبِ علم نے نئی تاریخ رقم کر دی

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry’s standard dummy text ever since the 1500s, when an unknown printer took a galley of type and scrambled it to make a type specimen book. It has survived not only five centuries, but also the leap into electronic typesetting, remaining essentially unchanged.

It was popularised in the 1960s with the release of Letraset sheets containing Lorem Ipsum passages, and more recently with desktop publishing software like Aldus PageMaker including versions of Lorem Ipsum.

Table of Content

دانش اسکول کے ہونہار طالب علم محمد قاسم ایک روز کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر مقرر

راجن پور: پنجاب دانش اسکول فاضل پور کے ہونہار طالب علم محمد قاسم نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے لاہور بورڈ کے سائنس گروپ میں 1200 میں سے 1191 نمبر حاصل کیے، جس پر انہیں ایک منفرد اعزاز سے نوازتے ہوئے ایک روز کے لیے اعزازی ڈپٹی کمشنر راجن پور مقرر کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا نے محمد قاسم کی غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں یہ اعزازی منصب سونپا۔ محمد قاسم کی ڈپٹی کمشنر آفس آمد پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کا خصوصی استقبال کیا گیا۔

اعزازی ڈپٹی کمشنر محمد قاسم نے ایک روز کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس کے مختلف امور اور ضلعی انتظامیہ کے کام کرنے کے طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر انہیں سرکاری امور، انتظامی ذمہ داریوں اور عوامی خدمت سے متعلق کاموں کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔

ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھا نے کہا کہ ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی سے نوجوان نسل میں تعلیم، محنت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد قاسم جیسے باصلاحیت طلبہ ضلع راجن پور کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی کامیابی قابلِ تحسین ہے۔

محمد قاسم نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں پودا بھی لگایا، جس کے ذریعے تعلیم کے ساتھ ماحولیاتی ذمہ داری کا پیغام بھی اجاگر کیا گیا۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمران حسین رانجھا نے محمد قاسم کو شاندار تعلیمی کامیابی پر سرٹیفکیٹ اور انعامات پیش کیے۔

محمد قاسم کی والدہ نے اپنے بیٹے کو اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس اقدام کو اپنے بیٹے اور دیگر طلبہ کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

About The Author

Latest News

Click Pakistan is a professional news-based digital platform led by Editor-in-Chief Syed Tanzil Gillani, delivering credible, timely, and fact-based journalism on national affairs and current events.

© 2026 All Right Reserved. Designed and Developed by Alphabetic Solutions