راولپنڈی: پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں اسٹوڈنٹس ویک 2026 کے سلسلے میں معروف شاعرہ پروین شاکر کی یاد میں خصوصی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے شعرا اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

مشاعرے کا عنوان ’’بیادِ پروین شاکر‘‘ رکھا گیا، جس کا مقصد اردو ادب کی معروف شاعرہ پروین شاکر کی ادبی خدمات اور شاعری کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔
تقریب میں زوہیب رومی، مزمل بانڈے، شہباز چوہان، محمد عارف، عمران عامی، رحمان فارس، مرلی چوہان، ڈاکٹر عزیز فیصل، اکرام عارفی، عقیل رندھاوا، اللّٰہ راضی راجپوت، ظہیر مفتی، شیرین سید، وقاص عزیز، خضر سلیم کھوکھر، حسن ظہیر راجا، محمد ادیب، علی نیاز، حسیب جمال، عامر ڈھڈی راجپوت، رینم شیخ، حنیہ راجپوت اور سید جرار حیدرنقوی سمیت دیگر شعرا نے شرکت کی۔
مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کی، جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان کی سرپرستی میں اس ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
یہ تقریب 24 نومبر 2026 کو پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ اس کا اہتمام بارانی ادبی مجلس، ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز اور آفس آف ڈین اسٹوڈنٹس کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
About The Author
Muhammad Mubbashir Rauf
Web Editor at Click Pakistan, specializing in news editing, fact-checking, SEO and digital publishing.













