وہ صحافت کا ضمیر تھے

Table of Content

کالم نگار: حسنین جمیل

ہد مزاحمت کا خاتمہ
جن کے قلم میں غیرت تھی
ایسے لوگ نایاب ہوتے ہیں
زندگی اپنے اصولوں پر جی گئے
عالم ارواح میں بیٹھ کر حیسن نقی ، ڈاکٹر مبشر حسن ، اور آئی ائے رحمان دیکھ رہے ہیں
لاہور تو ویران ہو گیا
لاہور سے اس کا ضمیر کھو گیا
اب زمین بنجر ہے
حسین نقی پاکستان کی صحافت کا ضمیر تھے جب چودھری پرویز الہئ نے لاہور پریس کلب کے اراکین کے لئے ہاوسنگ سوسایٹی بنانے کا اعلان کیا تو واحد دو اراکین حسین نقی اور آئی ائے رحمان تھے جنہوں نے پلاٹ لینے سے انکار کر دیا ان دونوں کا موقف تھا کہ ہم فوجی جنرل پرویز مشرف کی حکومت کو غیر قانونی اور غیر آہینی سمجھتے ہیں انکے وزیر اعلی سے پلاٹ کیسے لے سکتے ہیں یہ ایک ایسا حرف انکار تھا جو ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا ، وہ خاص لوگ ہوتے ہیں جو اس جرات اظہار پر یقین رکھتے
میری زندگی کے وہ چند سال بہت اہم ہیں جب میں ڈاکٹر مبشر حسن کے گھر شام کو باقددگی سے جایا کرتا تھا ہفتے میں کم از کم دو بار حسین نقی اور آئی ائے رحمان وہاں ضرور ایا کرتے تھے جب یہ تنیوں ، ڈاکٹر مبشر حسن، آئی ائے رحمان، اور حسین نقی گفتگو شروع کرتے تھے یوں لگتا جسے تین درویش اپنا اپنا موقف کسی مدعا پر بیان کر ریے ہوتے تھے دل چاہتا تھا وقت تھم جائے اور میں ان تین بزرگ فلسفوں کی گفتگو کو کونے میں بیٹھے طفل مکتب کی طرح سنتا رہوں میں نے کبھی دخل اندازی کی جرات نہیں کی تھی صرف ان کو سنا اور خوب علم کے موتی بھر بھر کر جولی میں ڈالے
میں جب ڈیجٹیل میڈیا ،سخن ،کا حصہ تھا تب میں نے اور میرے ساتھی وقاص عزیز نے ان کا تفصیلی انٹرویو کیا تھا یہ ، سخن، کا اعزاز تھا جس پہلی بار حسین نقی کو ڈہخیٹل دنیا میں لائے اور انکی باتوں کو یو ٹیوب پر عام کیا ۔ اس سے پہلے میں ان کو ایک طویل انٹرویو ، ہفت روزہ ،ہم شہری، کے لئے بھی کر چکا تھا
نقی صاحب اصولوں کے ادمی تھے انہوں نے جامعہ کراچی کی طلبا یونین کی صدرات اور اپنی تعلیم کو 3 بلوچ طلبا کے حققوق کے لئے چھوڑ دیا
لکھنو کراچی اور لاہور یہ تین شہر انکے تھے جہاں ان کا وقت گزرا ، لکھنو پیداش اور ابتدائی تعلیم کا شہر کراچی طلبا ٹریڈ یونین اور صحافت کا شہر اور لاہور بھرپور صحافت انسانی حقوق کے علم بردار بنیے کا شہر ان تنیوں شہروں کے دشت کی خاک چھان کر حسین نقی بنا جسے دنیا اج فخر سے یاد رکھتی ہے
حسین نقی نے جنگ گروپ کے انگزیری اخبار ،دی نیوز، کی بنیاد رکھی پھر میر شکیل کی بے جا مداخت پراخبار چھوڑ دیا ، پاکستان کا کوئی بھی صحافی میر شکیل کو نہ کہنے کی جرات نہیں رکھتا مگر حسین نقی نے ادھر بھی ،حرف انکار، کا پرچم بلند رکھا
نقئ صاحب اہل زبان تھے لکھنو کے بانکے تھے مگر انہوں نے لاہور سے پنجابی اخبار ،سجن، کا بھی اجرا کیا اس پران کا موقف خاصادلچسپ تھا کہتے تھے
اردو کی پیدایش یوپئ کی ہے مگر ترویج پنجاب نےکی ہے اب میں پنجابی اخبار نکال کر پنجاب کا شکریہ ادا کر رہا ہوں ایک دوسرے اہل زبان ڈاکٹر مبشر حسن بھی پنجابی اخبار کے ابتدائئ چندہ دہنے والوں میں سے ایک تھے
اس وقت صحافت پاہند سلاسل ہے تمام صحافی تنظمیں اور پریس کلب اخبار ٹی وی ریڈیو نیوز چنیلز وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتہاروں اور ہاوسنگ سوسایٹوں کے شکنجے میں جکڑے ہوئے جو لوگ پیکا ایکٹ کو قبول کر چکے ہوں وہ حسین نقی کی جرات اظہار اور حرف انکار کی گرد تک بھی نہیں پہنچ سکتے
نقی صاحب اخری دم تک مزاحمت کرتے ریے ، وفات سے ایک روز قبل صحافی اور شاعر احمد فرہاد کی کتاب، سر کٹنے کا موسم، کی تعریب رونمائی بغاوت کا علم بلند کر کے آئے تھے
میری نقی صاحب سے بہت زیادہ ملاقاتیں رہی مگر ایک جملہ جو میرے لئے سند ہے اور اج بھی میرے کانوں میں گونج رہا ہے ایک دن انہوں نے کہا تھا
تمارے ابا خواجہ جمیل احسان اور میں چند دن جنرل ضیا الحق کے دور میں ایک ہی جیل میں رہے تھے

اعلانِ دستبرداری: اس مضمون میں اظہار کیے گئے خیالات، آراء اور تجزیے مصنف کے ذاتی ہیں اور ضروری نہیں کہ ادارے، اس کی انتظامیہ یا ادارتی پالیسی ان سے متفق ہو یا ان کی تائید کرتی ہو۔

About The Author

Latest News

Click Pakistan is a professional news-based digital platform led by Editor-in-Chief Syed Tanzil Gillani, delivering credible, timely, and fact-based journalism on national affairs and current events.

© 2026 All Right Reserved. Designed and Developed by Alphabetic Solutions