سواں گارڈنز ہاؤسنگ سوسائٹی کی مالی سال 2022 سے 2025 تک ( صدر رضا گوندل اور دیگر مینجمنٹ کمیٹی ) کی فرانزک آڈٹ رپورٹ میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے ہوش ربا انکشافات
ممبران سے کروڑوں روپے وصول، سی ڈی اے کو واجب الادا رقوم کی عدم منتقلی، اپنے ہی انتظامی ارکان کو کروڑوں کے قرضے اور اربوں روپے کے ترقیاتی ٹھیکوں میں ٹینڈرنگ کی مبینہ خلاف ورزیاں، سواں گارڈنز کی فرانزک آڈٹ رپورٹ میں اہم انکشافات
سواں گارڈنز سوسائٹی میں ممبران سے وصول کیے گئے 9 کروڑ 67 لاکھ روپے کے نظرثانی شدہ لے آؤٹ پلان فنڈز میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف
نظرثانی شدہ لے آؤٹ پلان کی مد میں وصول 9 کروڑ 67 لاکھ روپے میں سے صرف 16 لاکھ 68 ہزار روپے سی ڈی اے کو جمع کرائے گئے، فرانزک آڈٹ رپورٹ
لے آؤٹ پلان کی مد میں وصول باقی 9 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد رقم سی ڈی اے کو جمع نہ کرانے اور دیگر اخراجات میں استعمال ہونے کی نشاندہی
ممبران سے 7 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد خلاف ورزی اور تکمیلی چارجز وصول کیے گئے، رقم سی ڈی اے کو دینے کے بجائے سوسائٹی نے اپنے اخراجات میں استعمال کی، آڈٹ رپورٹ
سی ڈی اے کے قانونی اختیار کے تحت وصول ہونے والے خلاف ورزی چارجز سوسائٹی کے اکاؤنٹس میں استعمال کرنے کا انکشاف
سوسائٹی کے 16 رہائشی پلاٹس کمرشلائز، 5 کروڑ 95 لاکھ 50 ہزار روپے کمرشلائزیشن فیس وصول کی گئی
16 رہائشی پلاٹس کی کمرشلائزیشن کے لیے متعلقہ حکام کی منظوریوں کا ریکارڈ فرانزک آڈٹ کو فراہم نہ کیا جا سکا
مبینہ طور پر منسلک علاقے میں کمرشل پلاٹس نیلامی کے بغیر الاٹ کیے جانے کی نشاندہی، فرانزک آڈٹ رپورٹ
سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی نے اپنے ہی ارکان کو قرضوں کی مد میں 5 کروڑ 81 لاکھ روپے سے زائد فراہم کیے
مینجمنٹ کمیٹی ارکان کو قرضوں کی ادائیگی کے لیے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز کی منظوری حاصل نہیں کی گئی، آڈٹ رپورٹ
قرضوں کے متعدد واؤچرز پر رقم وصول کرنے اور منظوری دینے والوں کے دستخط ایک جیسے ہونے کا انکشاف
سوسائٹی کے قرضوں کی ادائیگیوں میں نامکمل واؤچرز، غیر مسلسل نمبرنگ اور ضروری دستاویزات غائب ہونے کی نشاندہی
سوسائٹی کے سابقہ انتظامی دور میں 10 کروڑ 31 لاکھ روپے کی ایڈجسٹمنٹ انٹریز، ادائیگی وصول کرنے والوں کی تفصیلات درج نہیں تھیں، آڈٹ رپورٹ
سوسائٹی کی 11 رسید بکس غائب، ہر رسید بک میں 100 رسیدیں موجود تھیں، مالی وصولیوں کے ریکارڈ پر سنگین سوالات
انتظامیہ نے بعدازاں 166 ایسی رسیدیں فراہم کیں جن کی مالیت ایک کروڑ 7 لاکھ 65 ہزار روپے تھی، آڈٹ رپورٹ
سوسائٹی کے فیز ٹو میں 1 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی ٹھیکے، اوپن ٹینڈرنگ اور مسابقتی بولی کے شواہد فراہم نہ کیے جا سکے
فیز ٹو کا ایک ارب 21 کروڑ روپے سے زائد کا ترقیاتی کنٹریکٹ، متعلقہ حکام کا این او سی اور منظور شدہ لے آؤٹ پلان موجود نہیں تھا، آڈٹ رپورٹ
متعدد ترقیاتی ٹھیکوں میں اخبارات اور پیپرا ویب سائٹ پر اشتہارات، ٹینڈرنگ اور تقابلی جائزے کا ریکارڈ غائب
ایک ہی کام کے لیے مختلف کنٹریکٹرز کی خدمات حاصل کرنے اور بغیر اشتہار براہ راست ٹھیکے دینے کی نشاندہی
سوسائٹی کے بعض منصوبوں میں ٹھیکوں کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے اوپن ٹینڈرنگ کے تقاضوں سے بچنے کے خدشات، فرانزک آڈٹ رپورٹ
کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی نہ کرنے کا انکشاف، انکم ٹیکس آرڈیننس کی خلاف ورزی کی نشاندہی
سوسائٹی کے ملازمین کی سوشل سکیورٹی اور ای او بی آئی ذمہ داریوں میں عدم تعمیل، 92 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کا ای او بی آئی کلیم سامنے آگیا
سوسائٹی کے دو سالانہ جنرل اجلاس منعقد نہ ہونے کا انکشاف، ممبران کو انتظامی معاملات میں اعتماد میں لینے پر سوالات
سوسائٹی کا سی ڈی اے سے حاصل کردہ این او سی 2017 میں منسوخ، بعدازاں دونوں فیز کے لیے نئے این او سی جاری نہ ہونے کا انکشاف
سوسائٹی کے معاملات سے متعلق تقریباً 180 مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہونے کی نشاندہی
فرانزک آڈٹ میں سوسائٹی کے اندرونی آڈٹ نظام، مالی نگرانی اور قانونی تقاضوں پر عمل درآمد میں سنگین خامیوں کی نشاندہی
ممبران کی رقوم، ترقیاتی فنڈز، کمرشلائزیشن اور قرضوں کے معاملات کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ زور پکڑنے لگا
Forensic Audit Report CECHS From 1st July 2022 to 27th June 2025
About The Author
Muhammad Mubbashir Rauf
Web Editor at Click Pakistan, specializing in news editing, fact-checking, SEO and digital publishing.













