دوستوں کی جانب سے پر تکلف دعوت کا اہتمام
تحریر: سلیم خان
الحمدللہ! میری ہیوسٹن (ٹیکساس) امریکا سے پاکستان آمد کی خوشی میں میرے عزیز دوستوں کی جانب سے “جمعہ گجر نہاری” پر ایک نہایت خوبصورت، پرتکلف اور محبتوں بھری نہاری دعوت کا اہتمام کیا گیا۔ ماشاءاللہ! دوستوں کی محبت، خلوص، گرم جوشی اور خصوصی وی آئی پی پروٹوکول نے دل جیت لیا۔ لاجواب نہاری، خوشگوار ماحول، خوبصورت محفل اور اپنوں کی محبت نے اس نشست کو یادگار بنا دیا۔ واقعی کھانے کا تو اپنا ہی لطف تھا مگر دوستوں کی محبت اور اپنائیت نے اس خوشی کو دوبالا کر دیا۔ میں بالخصوص ڈاکٹر سلیم احمد خان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس خوبصورت دعوت کی میزبانی کرکے اپنی محبت اور مہمان نوازی کا بھرپور اظہار کیا۔ اسی طرح راؤ نزاکت بھائی اور عزیز الرحمن صاحب کا خصوصی طور پر ممنون ہوں جنہوں نے اس خوبصورت اہتمام میں بھرپور دلچسپی لی اور مجھے اپنی محبتوں سے نوازا اور ساتھ رکھا۔ علاوہ ازیں اپنے دیگر تمام دوستوں اور احباب کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکریہ جنہوں نے اپنی قیمتی مصروفیات میں سے وقت نکالا، عزت و احترام سے نوازا اور اپنی دلفریب گفتگو سے اس محفل کو چار چاند لگا دیے۔ بلاشبہ انسان دنیا کے کسی بھی کونے میں مقیم ہو، اپنے لوگوں کی محبت، دوستوں کا خلوص اور اپنائیت ہمیشہ اس کے دل کا سب سے قیمتی سرمایہ رہتی ہے۔ آپ سب کی یہ محبتیں میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں اور یہ خوبصورت لمحات ہمیشہ یادگار رہیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو سلامت رکھے، آپ کے گھروں کو خوشیوں سے آباد کرے، رزق، صحت، عزت اور عمر میں برکت عطا فرمائے، ہر قدم پر کامیابیوں سے نوازے اور آپ کی محبتوں کا بہترین صلہ عطا فرمائے۔ آپ سب کی محبتوں، خلوص، عزت افزائی اور شاندار میزبانی کے لیے ایک بار پھر تہہ دل سے ممنون و مشکور ہوں۔ اللہ کرے یہ محبتیں اور دوستیاں ہمیشہ قائم و دائم رہیں۔
ڈھیروں دعائیں اور بے شمار محبتیں۔
اعلانِ دستبرداری: اس مضمون میں اظہار کیے گئے خیالات، آراء اور تجزیے مصنف کے ذاتی ہیں اور ضروری نہیں کہ ادارے، اس کی انتظامیہ یا ادارتی پالیسی ان سے متفق ہو یا ان کی تائید کرتی ہو۔
About The Author
Muhammad Mubbashir Rauf
Web Editor at Click Pakistan, specializing in news editing, fact-checking, SEO and digital publishing.













