وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں میت کی واپسی کے لیے جو بھی ممکن ہوا، کیا جائے گا
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسپانٹک ماؤنٹین سے کوہ پیما ڈاکٹر اسماء کی میت واپس لانے کے حوالے سے کہا ہے کہ میت کی واپسی کے لیے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اپنے بیان میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ امید تھی کہ ریسکیو اہلکار میت لانے کے لیے کیمپ تھری تک پہنچیں گے، تاہم شدید برف باری کے باعث ریسکیو ٹیم کیمپ تھری کے قریب سے واپس لوٹ آئی۔
وزیر اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر اسماء کی میت واپس لانے کے لیے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے، جبکہ گلگت حکومت اور فورسز کمانڈ ناردرن ایریاز کے درمیان بھی رابطہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں جو بھی ممکن ہوا، کیا جائے گا تاکہ ڈاکٹر اسماء کی میت واپس لانے کی کوششیں آگے بڑھائی جا سکیں۔
About The Author
Post Views: 11











